Shop
کلورٹک 40فی صد
All Products, تمام فصلوں کی سنڈیاں, تمام فصلوں کے رس چوسنے والے کیڑے, دانے دار اور فلڈ کے زہر, رس چوسنےوالے کیڑے اور سنڈیاں مکسچر
کلوٹک ۔۔میں زہر کلورو پایری فاس ہے یہ زہر كماد مکی چاول كپاس سبزیاں پودے اور باغات میں استعمال کیا جاتا ہے اگر اسکے ساتھ فپرونل ملا لیں تو بہت ہی مظبوط مكسچربنتا ہے جو تمام بگ تمام رس چوس کیڑے تمام سنڈیاں اور سینک سیوی ٹڈی دل سب کی سب کنٹرول کرتی ہے اسکوجڑ اور تنے کی سنڈیاں کو تلف کرنے کو بھی استعمال کر سکتے ہیں کسی بھی فصل باغ یا دیوار میں ۔یہ وقت حاضر کا بہت ہی کار گر زہر ہے
کورل ۔نینٹیم پایریم 50 فی صد
گندم کی بجائی پانی
گندم کی زیادہ پیدا وار کھاد بیج کی بجاے اپکی محنت لگن اور تجربہ پر زیادہ انحصار کرتی ہے اس لیے ۔محمد امین چٹھہ کے تجربہ مطابق
گندم کاشت کو زمین 0لیول لازم کریں ۔
گندم کی بجای کو زمین میں زیادہ گہرا ہل چلانے کی ضرورت نہیں ہوتی صرف دو سی ہل اور لیزر بھی کافی ہوتا ہے اگر وتر کاشت ہے تو پھر ہل چلا کر بیج دے کر روٹر چلا دیں
کیونکہ گندم کی جڑ زیادہ لمبھی نہیں جاتی اس لیے کھاد ہل میں ملانے کی بجاے پھلے پانی پر شروع کریں تو فایده زیادہ ملتا ہے ۔اگاؤ کے بعد
پہلا پانی کوشش کریں ک كهیت کو کم سے کم لگایں تا کہ زمین جلد سے جلد منہ سفید کرے اور گندم کی ٹلرینگ فوری شروع ہو جاے یہ یاد رکھیں جب تک زمین منہ سفید مطلب وتر حالت میں نہیں آے گی تب تک ٹلرینگ شروع نہیں کرے گی
گندم کا پودا اپنا جھاڑ پھلے 55 سے 65 دن میں ہر صورت مکمل کر لیتا ہے اس لیے خوراک کا زیادہ حصہ ان دنوں میں ہر صورت مکمل کریں باقی kuchکچھ حصہ گو بھ کی حالت میں دینے کو بچا رکھیں
گندم کی فصل کو بار بار پانی مت لگایں صرف انتہای شدید ضرورت میں ہی پانی لگایں اور عمر کا زیادہ حصہ اسکو وتر سے خشک حالت میں رکھیں خاص کر ٹلرنگ سٹیج میں
گوبھ آنے پر گوبھ سے 5 یا 6 دن پھلے پانی لگا دیں تا کہ پولینیشن کے دوران پانی نا لگانا پڑے اور پودا اپنی پولینیشن بھر پور جاری رکھ سکے
جب سٹہ میں دودھ بننے کا عمل شروع ہو جاے تو اس وقت سٹہ میں وزن نہیں ہوتا اس وقت اگر گندم پانی نا بھی مانگ رہی ہو تو بھی اسکو پانی لگا دیں کیونکہ اگر یہ جہاں گر بھی جاے تو بھی کھڑی ہو جاے گی اور اگلے وقت میں دودھیا حالت میں پودے کو پانی کی ضرورت بھی بہت زیادہ ہوتی ہے وه بھی پوری ہو جاے گی ۔
دوھیا پن والے پانی کے بعد کوشش کریں کہ گندم کو پانی نا لگے مگر اسکو چیک کرتے رہیں اور اگر شدید گرم موسم بن جاے اور دانه پیچکتا نظر آے تو پھر بس ہلکا سا پانی با وجہ انتہائی ضرورت لگا لیں مگر یہ نشانی نوٹ رکھیں کے پودے کی نالی کا کلر اگر ہلکا پھیکا ہونا شروع ہو گیا ہے تو پھر ضرورت کے باوجود بھی پانی نا لگایں نہیں تو آپ کی گندم جیرہ کی طرح باریک نکلے گی اور مکمل اوسط تباہ ہو جاے گی
کوشش کریں آخری پانی با وجہ مجبوری لگانا بھی پڑے تو کسی تجربہ کار ترین دوست کو فصل دکھا کر اسکے مشورہ بغیر نا لگایں
تحریر و تجربہ ۔ایم امین چٹھہ۔ایم امین ٹریڈنگ کمپنی وہاڑی پاکستان
لیفینوران ١٠٠٠ ملی
مسٹڈ رایا
رایا ۔توریا ۔سرسوں کینوله۔کوڑارایا ۔میٹھی سرسوں ۔۔ان سب ناموں سے اس فصل کو جانا جاتا ہے ۔۔اس فصلکو اكتوبر 5 سے شروع کر کے 15 اکتوبر تک اگر کاشت کر لیا جاے تو بہت ہی بہترین وقت کاشت ہے
ایم امین ٹریڈنگ کمپنی ۔سرسوں یا رایا پلان ۔۔مکمل بیج کھاد ۔۔۔بیج اور مکمل پلان دستياب ہے
صرف 2 کلو سلفر اور تین بار 3 کلو tjcc فلڈ جبکہ تین بار 200 گرام سپرے ۔۔۔بیج سپر رایا ۔۔۔
بیج 1500
۔TJCC ۔7500
سلفر 800
کل خرچ مکمل بیج کھاد 9800
پیداوار ان شا اللّه ۔۔۔20 سے 33 من تک زمین اور موسم حساب موسم
طریقہ کاشت
زمین کو وتر حالت میں ایک بار کھلا ہل چلا دیں پھر دوسرا ہل سہاگه لمبے رخ چلا کر زمین کا منہ دبا دیں 15 دن اسی طرح پڑی رہنے دیں
پھر 3 کلو tjcc فلڈ کر کے اس کو پانی سے بھر لیں
صرف 10 گرام TJCC. بیج 2 کلو کو اچھی طرح لگا لیں اور جیسے ہی پانی کم ہو مطلب زمین کہیں کہیں نظر آنا شروع ہو جاے اس بیج کو چھٹا کروا دیں
اگاو کے بعد جب پانی مانگے ہلکا سا پتلا پتلا پانی لگایں اور كهیت دس مرله ابھی باقی ہو تو نکا بند کر دیں تا کہ ایک گھنٹہ میں پانی مکمل خشک ہو جاے دو تین دن بعد 200 گرام TJCC سپرے کروا دیں
اگلا پانی
اب گندل نکل چکی اس پانی پر 2 کلو سلفر اور 3 کلو TJCC ملا کر فلڈ کر دیں ۔وتر آنے پر 200 گرام tjcc سپرے کروا دیں
اب پھول سے پھلی بننا شروع ہو چکی 200 گرام TJCC سپرے کروا دیں
اب پودے کے پاس آدھے پھول اور آدھی پھلی بن چکی باقی پڑی 3 کلو tjcc فلڈ کروا دیں اور پانی بند کر دیں
اب پهلياں مکمل لال ہو چکی اور اندر دانوں کا رنگ مکمل بلیك یا کالا ہو چکا کوئی بھی سبز پھلی باقی نہیں اسکی کٹای کروا کر ڈھیریاں وہیں لگاتے جایں اور ڈھیریاں مكمل خشک ہونے پر وہیں تھریشیر کروا لیں